پاکستان چیمپئنز ڈبلیو سی ایل سیزن 3 میں شرکت نہیں کریں گے

3اکتوبر سے 18اکتوبر تک شارجہ اور دبئی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں 7کے بجائے 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان چیمپئنز کی متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سے دستبرداری کی تصدیق ہو گئی۔ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکائونٹ کے ذریعے پاکستان کی ایونٹ سے دستبرداری کی تصدیق کی ہے۔ڈبلیو سی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں لکھا کہ ہم اپنے مداحوں، شراکت داروں اور کرکٹ کمیونٹی کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان چیمپئنز غیر متوقع وجوہات کی وجہ سے ڈبلیو سی ایل سیزن 3 میں شرکت نہیں کریں گے۔بیان میں لکھا کہ اب 3 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک شارجہ اور دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں 7 کے بجائے 6 ٹیمز حصہ لے رہی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان چیمپئنز کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کیا۔پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز نے باضابطہ طور پر پی سی بی سے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کی تھی۔