آئمہ بیگ و زین احمد کی علیحدگی کی زیرِ گردش خبروں کو بریک لگ گیا

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور مشہور ذیزائنر و کاروباری شخصیت زین احمد کی علیحدگی سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو بریک لگ گیا۔حال ہی میں بی او ایف نے زین احمد کو 2026 کی کلاس میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔گلوکارہ نے اپنے شوہر زین احمد کا نام بزنس آف فیشن(بی او ایف)کی BoF 500 فہرست میں شامل کیے جانے پر کھل کر فخر کا اظہار کیا ہے۔آئمہ بیگ نے مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پرائڈ اینڈ پراوڈ جس کے جواب میں ان کے شوہر زین احمد نے کہا کہ ہمیشہ حمایت کرنے کا شکریہ۔واضح رہے یہ بیان آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر یہ تبادلہ خیال ان کی علیحدگی کے حوالے سے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔