برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک بین الاقوامی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جو برطانیہ سے چوری شدہ موبائل فونز چین اسمگل کر رہا تھا۔
یہ گینگ گزشتہ برس تقریباً 40 ہزار موبائل فونز چین اسمگل کرنے کا شبہ ہے۔پولیس نے گینگ کے 18 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 28 مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن سے 2 ہزار سے زائد چوری شدہ فونز برآمد ہوئے۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ گینگ لندن سے چوری شدہ فونز کا نصف سے زیادہ حصہ چین بھجوانے کا ذمہ دار ہو سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک فون کے مالک نے کرسمس کے دن اپنا فون ہیٹھرو ایئرپورٹ کے قریب ٹریس کیا، جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مارا اور ایک ڈبے میں مزید 894 چوری شدہ فونز برآمد ہوئے۔