متعددسبزیاں،پھل 10 روپے سستے

لاہور (کرائم رپورٹر )ضلعی انتظامیہ ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ،کریلے، گوبھی، لیموں کی قیمتوں میں 10 ،بھنڈی،آڑو کی قیمت میں 5 اور ناشپاتی کی قیمت میں 10 روپے کلو کمی۔آلو، پیاز، ٹماٹر و دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔روٹی 14 ،چینی 175 روپے کلو سرکاری نرخ پر دستیاب،10 کلو آٹے کا تھیلا 905 اور20 کلو والا 1810 روپے میں فروخت کیا جا رہاہے۔