ہلاک فوجیوں میں سے تقریبا 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں
ریاست اپنے کندھوں پرغزہ جنگ کی بھاری قیمت اٹھا رہی ہے،وزارت دفاع
تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ جنگ کے 2 سالوں میں ہونے والے فوجی جانی نقصان کیاعداد و شمار جاری کردئیے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 1152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور ہلاک فوجیوں میں سے تقریبا 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں۔اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہلاک اسرائیلیوں کا تعلق فوج، پولیس، شن بیٹ ایجنسی اورکارپورلز سے ہے۔وزارت دفاع کے مطابق جنگ کے 2 سال میں 6500 سے زیادہ اسرائیلی خاندان سوگوارہوئے جب کہ اسرائیلی فوج کے خاندانوں میں 351 خواتین بیوا اور 885 بچے یتیم ہوئے۔اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ریاست اپنے کندھوں پرغزہ جنگ کی بھاری قیمت اٹھا رہی ہے۔