اقلیتوں سے ججز تعینات نہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (زیڈاین این) لاہور ہائیکورٹ میں اعلیٰ عدالتوں میں اقلیتوں سے ججز تعینات نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری نصیب مسیح ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومتِ پاکستان نے 2009 میں اقلیتوں کے لیے پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا تھا، لیکن اس کے باوجود اعلیٰ عدالتوں میں اقلیتی ججز کی تعیناتی نہیں کی جا رہی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا