جرمنی کو متعدد ڈرون پروازوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہونے کا شبہ

ڈرونز سے جرمنی کے بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہوا
 ڈرون مسلح نہیں تھے، سارے ڈرون جاسوسی پروازوں پر تھے:جرمن چانسلر 
برلن(آئی این پی ) جرمنی نے  متعدد ڈرون پروازوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہرکردیا۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ جرمنی میں دیکھے گئے متعدد ڈرون پروازوں کے پیچھے روس ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان مشکوک ڈرونز کی وجہ سے جرمنی کے بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہوا، خاص طور پر میونخ ائیرپورٹ پر 10 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے اور پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپی فضائی حدود میں دراندازیوں کی تعداد سرد جنگ دور کے مقابلے میں زیادہ تھی، ان میں کوئی ڈرون مسلح نہیں تھا، سارے ڈرون جاسوسی پروازوں پر تھے۔