ڈی جی آئی ایس آئی نومبر کے بعد بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے سکیورٹی ذرائع

 لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہیں گے
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک‘آئی این پی)سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ نومبر کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔سیکیورٹی ذرائع نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس کے عہدے پر نومبر کے بعد بھی بدستور کام کرتے رہیں گے، ان کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وہ نیشنل سییکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔سیکیورٹی ذرائع کے بیان سے لگتا ہے  حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کا حتمی اعلان یا نوٹی فکیشن فی الوقت جاری نہیں کیا گیا۔