سپریم کورٹ میںسپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت آج بھی ہوگی

اسلام  آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، مختلف ٹیکس پیرز کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل جاری رکھے۔اپنے دلائل میں فروغ نسیم نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ  دیا اور موقف اپنایا کہ میرا اصل اعتراض 4سی ون پر ہے۔عدالت عظمی نے کیس کی مزید سماعت  آج(منگل )تک ملتوی کردی۔