گیس کی طلب میں بڑی کمی ہوئی ہے‘ علی پرویز ملک

 ہر سال گیس کی مد میں دو ڈھائی سو ارب کا نقصان نہیں کر سکتے:وفاقی وزیرِ 
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کچھ چیزیں ایسی ہوئی ہیں جن سے گیس کی طلب میں بڑی کمی ہوئی۔ ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے   علی پرویز ملک نے کہا کہ جب قیمتیں بلند تھیں، تب بھی ہر معاہدے کی پاسداری کی۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو گیس کے شعبے کی بد تر صورتِ حال تھی، گزشتہ ماہ گیس کی امپورٹ 6 ارب ڈالرز تک پہنچی تھی۔وفاقی وزیرِ پیٹرولیم نے کہا کہ ہر سال گیس کی مد میں دو ڈھائی سو ارب کا نقصان نہیں کر سکتے، ہمارے پاس کوئلہ اور دیگر ایندھن کے پلانٹس آ گئے ہیں