ویب ڈیسک:پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی ہے، اور حکم دیا کہ انہیں کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی نے کہا کہ عمر ایوب کے خلاف 21 مقدمات درج ہیں اور ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔عدالت نے ابتدائی طور پر 14 دن کی حفاظتی ضمانت دینے کی پیشکش کی، تاہم وکیل نے کہا کہ مقدمات کی تعداد زیادہ ہے اور اسموگ کی وجہ سے عدالتوں میں پیش ہونا مشکل ہو رہا ہے، جس پر عدالت نے عمر ایوب کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دینے کا فیصلہ کیا۔ مزید برآں، عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت دی۔