بلغراد (آئی این پی)سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے کہا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج دنیا کے لیے امن یا تیسری عالمی جنگ لائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات تمام بنی نوع انسان کے لیے فیصلہ کن ہوں گے، کیوں کہ ان کے نتائج دنیا کو امن یا تیسری عالمی جنگ کی طرف لے جائیں گے۔یہ انٹرویوانہوں نے امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کے آغاز سے قبل دیا تھا۔