جینریشن پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کے خلاف شاندار فتح کا آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے فخر کا اظہار کی.
معرکہ حق پر جینریشن پاکستان نے کہا کہ پہلگام واقعہ پر بھارت نے بغیر ثبوتوں اور شواہد کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔ بی جے پی حکومت نے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے پہلگام فالس فلیگ کو بیرونی رنگ دیا۔ جینریشن پاکستان کے مطابق، دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی ہزیمت کو چھپانے کے لیے پاکستان پر حملہ کیا، جو اس کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ بہادر اور پیشہ ور پاکستانی افواج کی صلاحیتوں پر اعتماد ہونے کی وجہ سے ہمیں کوئی خوف نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے چھکے چھڑا دیے۔ پاک فضائیہ کے جری شاہینوں نے بھارتی طیاروں کو گرا کر ان کی ٹیکنالوجی کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔