سرکاری سکولوں کے میدان عوام کیلئے کھولنے کی تیاری

شام کے اوقات میں پلے گرا ئونڈز عام لوگ استعمال کرسکیں گے : ہدایت جاری 
لاہور(کرائم  رپورٹر)سرکاری سکولوں کے میدان عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے اور بزرگوں کو ڈپریشن سے نکالنے کیلئے اقدام کیا گیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دیں ، شام کے اوقات میں پلے گرا ئونڈز عام لوگ استعمال کرسکیں گے اور مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ شام کے اوقات میں سرکاری سکولز کی لائبریریز کو بھی کھولنے کا حکم دیا گیا ۔