عالمی کشیدگی کے اثرات: خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی کشیدگی کے اثرات: خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

 عالمی منڈی میں خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ گیس کی قیمتوں میں بھی دو فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 62 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) 59 ڈالر 54 سینٹس فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔اسی طرح، قدرتی گیس کی قیمت بھی 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی ہے، جو حالیہ دنوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر خطے میں صورتحال مزید خراب ہوئی، تو توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے، جو عالمی معیشت پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ عالمی منڈیوں میں اس قسم کے اتار چڑھاؤ سے دنیا بھر کی معیشتیں متاثر ہو سکتی ہیں، اور اس کا اثر ترقی پذیر ممالک پر بھی پڑے گا جو توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے براہ راست متاثر ہیں۔