عالمی کشیدگی کے اثرات، خام تیل کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی کشیدگی کے اثرات، خام تیل کی قیمت میں مزید اضافہ

امریکا اور اسرائیل  کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی منڈیوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 83 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی، جو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث سپلائی خدشات کو ظاہر کرتی ہے۔دوسری جانب ٹریڈنگ کے آغاز پر سونے کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی اونس سونا 88 ڈالر مہنگا ہو کر 5176 ڈالر تک جا پہنچا، جو غیر یقینی صورتحال میں سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

علاوہ ازیں مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان برقرار ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورین اسٹاک ایکسچینج میں 6 فیصد جبکہ جاپان کی مارکیٹ میں 3 فیصد گراوٹ دیکھی گئی، جس سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں بے چینی عیاں ہے۔