12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میںفلاور مون ہوگا

 اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان اور دنیا بھر کے فلک بینی کے شوقین افراد 12مئی بروز اتوار کو فلاور مون یعنی پھولوں کا چاند اپنی مکمل آب و تاب سے آسمان پر چمکتا ہوا دیکھ سکیں گے، یہ مئی کے مہینے کا پہلا مکمل چاند ہوگا، جو رواں برس ایک مائیکرو مون کی صورت میں ظاہر ہوگا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق فلاور مون اس بار معمول کے مقابلے میں قدرے مدھم اور چھوٹا دکھائی دے گا کیوں کہ یہ چاند اپنی بیضوی مدار کے سب سے دور مقام پر ہوگا۔