ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونا 1300 روپے سستا ہوگیا، جس کے نتیجے میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار 400 روپے کی قیمت پر دستیاب ہے۔
بائیس قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 617 روپے جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 70 ہزار 725 روپے کا ہوگیا۔اس کے علاوہ، صرافہ بازاروں میں دس گرام چاندی کی قیمت 3280 روپے ہوگئی ہے۔