ڈی سی بہاولپور ، اوکاڑہ، رحیم یار خان ناقص کارکردگی کے حامل رہے
لاہور ( کرائم رپورٹر )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ڈپٹی کمشنرز کی ماہانہ کارکردگی بارے تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی ،ڈپٹی کمشنرراجن پور کارکردگی میں پہلے نمبر پررہے جبکہ ڈی سی تونسہ شریف کی کارکردگی آخری نمبر پر رہی ،ڈی سی لاہور کا کارکردگی میں 20واں نمبر رہا۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،جس کے مطابق کارکردگی میں ڈپٹی کمشنر راجن پور پہلی پوزیشن پر آ گئے ،ڈپٹی کمشنر لودھراں دوسرے، ڈی سی بہاولنگر تیسرے ، ڈی سی گجرات چوتھے،ڈی سی سرگودھا پانچویں ، ڈی سی پاکپتن چھٹے، ڈی سی چنیوٹ ساتویں ، ڈی سی شیخوپورہ آٹھویں ،ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نویں اور ڈی سی ڈیرہ غازی خان دسویں نمبر ، ڈی سی حافظ آباد ، ڈی سی نارووال ،ڈی سی فیصل آباد ، ڈی سی بھکر ، ڈی سی خانیوال ، ڈی سی منڈی بہاء الدین ،ڈی سی خوشاب ، ڈی سی ملتان ، ڈی سی ننکانہ صاحب ، ڈی سی لاہور ، ڈی سی گوجرانوالہ ،ڈی سی مظفر گڑھ ، ڈی سی قصور ، ڈی سی میانوالی ، ڈی سی ساہیوال ، ڈی سی لیہ ،ڈی سی کوٹ ادو ، ڈی سی اٹک ، ڈی سی وزیر آباد، ڈی سی جھنگ ، ڈی سی چکوال ،ڈی سی سیالکوٹ ، ڈی سی وہاڑی ، ڈی سی راولپنڈی ، ڈی سی مری ،ڈی سی جہلم بالترتیب 11ویں سے 36ویں نمبر پررہے۔آخری 2نمبروں پر تلہ گنگ اور تونسہ شریف کے ڈی سیز رہے جبکہ ڈی سی بہاولپور ، ڈی سی اوکاڑہ اورڈی سی رحیم یار خان بھی ناقص کارکردگی کے حامل رہے۔رپورٹ کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرزکو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔