عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ دوبارہ عدالت میں پہنچ گیا

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ دوبارہ عدالت میں پہنچ گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔

 اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اس حوالے سے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ عمر ایوب نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقاتیں نہیں کروائی جا رہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عدالت نے ملاقاتوں کے شیڈول کی منظوری دے دی تھی، لیکن اس کے باوجود اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور یہ توہینِ عدالت کے مترادف ہے۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے اور عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔