لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کیلئے نئی پالیسی کی تیار ی جاری، گھروں میں محدود پیمانے پر چلنے والے نجی ٹیوشن سینٹرز کو رجسٹریشن سے استثنیٰ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پہلی مرتبہ اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کیلئے جامع ایس او پیز تیار کررہاہے۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کا مئوقف ہے کہ گھروں میں قائم ہزاروں چھوٹے ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن ومانیٹرنگ عملاًممکن نہیں اسی لیے رجسٹریشن سے استثنیٰ کی سفارش کی گئی ہے۔ ایس او پیز کی حتمی منظوری کے بعد نجی تعلیمی اداروں بارے آرڈیننس میں ضروری ترامیم کے بعد نئی رجسٹریشن پالیسی کا نفاذ کیا جائیگا۔