26 سالہ محمد علی نے نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر ماں کو گولیاں مار یں
مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے میں نشئی بیٹے نے نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر حقیقی ماں کو قتل کردیا، ملزم فرارہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ شیرانوالہ چوک حدوکے میں 26 سالہ محمد علی نے مبینہ طور پر نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر اپنی حقیقی ماں 60سالہ بشری بی بی کو گولیاں مار کرشدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا تاہم وہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔