شہر میں حبس برقرار، آج بھی بارش کا امکان

شہر میں حبس برقرار، آج بھی بارش کا امکان

شہر میں حبس کی کیفیت برقرار ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت شہریوں کو مسلسل متاثر کر رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ 36 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے، جبکہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آج بھی بارش کا امکان موجود ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے، تاہم شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔