سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام فعال کردیا گیا

ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام’’تھاڈ‘‘فعال کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے بتایا کہ سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس کی پہلی بیٹری نے کام کا آغاز کردیا ہے۔دفاعی نظام کے فعال ہونے پر جنرل ایرک کوریلا نے سعودی فوجی حکام اور دیگر نمائندگان کو مبارک باد دی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپور ٹ کے مطابق تھاڈ دفاعی نظام مختصر اور درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کو گرانیکی صلاحیت رکھنا ہے۔