اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے شمالی وزیرستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کی طرف سے پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کر کے سکیورٹی فورسز پر حملہ آور ہونے کی مذمت کی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے 30بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی نے تباہی کے بڑے منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔بہادر سکیورٹی فورسز اور عوام دہشتگردوں کی ہر چال، ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔