پنجاب بھر میں 1081ٹریفک حادثات ، 521افراد شدید زخمی

 کہ184ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1081ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 521افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔730معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 741ڈرائیوز،34کم عمرڈرائیور،420مسافراور114پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ184ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت216متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان 71حادثات میں 78متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد  59حادثات میں 61متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ 
 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1275متاثرین میں 1056مرد اور219خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 197فراد کی اوسط عمر18سال سے کم734افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ344زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1082موٹرسائیکلز،88آٹورکشے،159کاریں،30وین،21مسافر بسیں،49ٹرک اور125دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔