بینک آف پنجاب کی مبینہ سائبر حملے کی خبروں کی تردید

 لاہور(آئی این پی )بینک آف پنجاب  نے  سائبر حملے سے متعلق خبرو کو  انہیں غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ۔ بینک کی جانب سے جاری وضاحتی بیان کے مطابق معمول کی مانیٹرنگ کے دوران کریڈٹ کارڈ کی کچھ بے قاعدہ ٹرانزیکشنز کی نشاندہی ہوئی، جس کے فورا بعد داخلی جائزہ شروع کیا گیا۔ بیان کے مطابق معمول کی مانیٹرنگ کے دوران، بینک نے کریڈٹ کارڈ کی کچھ بے قاعدہ ٹرانزیکشنز (لین دین)کی نشاندہی کی اور فوری طور پر داخلی جائزہ شروع کیا ، جائزے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ یہ ٹرانزیکشنز کریڈٹ کارڈ سسٹم میں ایک عارضی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئیں، جس نے بینک کے موجودہ صارفین کی ایک مخصوص تعداد کو غیر مجاز  ٹرانزیکشنز کرنے کے قابل بنا دیا