ملک میں آج سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ قیمت 2642 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھنے کو ملے جہاں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 1000 روپے کے اضافے سے 276000 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافے کے ساتھ 236625 روپے ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق، فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 3350 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے پر برقرار ہے۔