شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجر بہ، امریکہ کا روسی تعاون کے خلاف انتباہ

  پیانگ یانگ (آئی این پی )شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ کی جنوبی کوریا میں موجودگی کے موقع پر ایک اور میزائل تجربہ کیا ہے    جب کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے  خبردار کیا کہ شمالی کوریا جدید اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے روس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔یر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق انٹونی بلنکن کا جنوبی کاریا کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کہ تفتیش کار صدر یون سک یول کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے مارشل لا لگانے کی ناکام کوشش کی جس کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے خود کو اپنی رہائش گاہ میں محصور کرلیا ہے