لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں بسنت منانے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے پٹیشن واپس لینے کی بناء پر کیس نمٹا دیا۔عدالت نے شہری محمود شعیب کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومتِ پنجاب نے لاہور میں تین روزہ بسنت منانے کی اجازت دے دی ہے، تاہم ابتدائی طور پر ڈی ایچ اے کے علاقوں میں بسنت منانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔و