قوم کوچند سال سے چھینی گئی مسکراہٹیں لوٹا رہے ہیں:راناسکندرحیات

خوشیاں واپس لوٹانے پر وزیر اعلی مریم نواز کا مشکور ہوں،بوکاٹا کریں مگر حکومتی ہدایات پر عمل ضرور کریں
لاہور(آئی این پی )وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے کہاہے کہ دو دہائیوں بعد رنگ لوٹ رہے ہیں،اورخوشیاں واپس آ رہی ہیں۔اپنے ایک بیان میں  وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے کہاکہ بسنت سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں، کئی دوست بیرون ممالک سے بسنت منانے لاہور آ رہے ہیں،قوم کو گذشتہ چند سالوں میں چھینی گئی مسکراہٹیں لوٹا رہے ہیں،تین دن رونقیں لگیں گی، میوزک ہوگا، پیچے ہوں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہاکہ بسنت کو فیسٹیول کی صورت میں منا رہے ہیں،بحیثیت پاکستانی میں اپنے کلچر کی واپسی پر بہت خوش ہوں،بسنت تہوار کی بحالی پر پنجاب کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیرتعلیم پنجاب نے مزیدکہاکہ خوشیاں واپس لوٹانے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا مشکور ہوں،بوکاٹا کریں، مگر حکومتی ہدایات پر عمل ضرور کریں