لاہور(آئی این پی)لاہور میں تقریبا 25 برس بعد بسنت کے رنگ لوٹ آئے، جہاں عام شہری میں پتنگ باز کے لیے جوش و خروش پایا گیا، وہیں قومی کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔پاکستانی گیند باز حسن علی اہلیہ و دوستوں کے ہمراہ گزشتہ شب ہی پتنگ اڑانے چھت پر پہنچ گئے، کھلاڑی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔صرف یہی نہیں سوشل میڈیا پر حسن علی کے قریبی دوست نے بھی ان کی پتنگ بازی کرتے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، اس موقع پر ان کے ساتھ شعیب ملک بھی دکھائی دیے۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی ابسنت کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کا جوش و ولولہ دیدنی تھا۔