2لاکھ کی نئی پراپرٹیز ٹیکس نیٹ شامل کرنیکی تیاریاں

حکومت کے ریونیومیں اضافہ ،شہریوں پر ٹیکس کا زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا
لاہور( کرائم  رپورٹر)2 لاکھ نئی پراپرٹیز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی تیاریاں ، مختلف اضلاع کے ای ٹی اوز ، انسپکٹر کو ٹریننگ دی گئی۔ایکسائز حکام نے متوقع طور پر سسٹم میں شامل ہونے والی پراپرٹیز کو نوٹسز جاری کرنا اور نئے سسٹم کے تحت انسپکشن کے طریقوں سے آگاہ کیا۔ڈی جی ایکسائز عمر شیر چھٹہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے نظام کے تحت دو لاکھ نئی پراپرٹیز ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے جا رہی ہیں۔جس سے حکومت کے ریونیومیں اضافہ ہوگا۔تاہم شہریوں پر ٹیکس کا زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا۔