گوادر:ایرانی کشتی میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق

تینوں سمندر میں کودنے سے جاں بحق ہوئے‘ 16افراد کو دوسری کشتی نے بچا لیا، ایک کی تلاش جاری
گوادر (آئی این پی)گوادر کے قریب پاکستانی سمندری حدود میں ایرانی کشتی میں آگ لگ گئی جس کے باعث کشتی میں سوار افراد سمندر میں کود گئے،3افراد جاںبحق ہوگئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور کشتی میں سوار 20 افراد میں سے 16 افراد کو دوسری کشتی نے بچا لیا۔ تاہم، تین افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے