خالد اسحاق، چودھری سلطان محمود، جواد ظفر ‘ سردار اکبر علی ڈوگر،اویس خالد،ملک جاوید اقبال وائنس کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں احسن رضا کاظمی، حسن نواز مخدوم،ملک وقار حیدر اعوان کو بھی جج تعینات کرنے کی منظوری
اسلام آباد (آئی این پی)جوڈیشل کمیشن پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کیلئے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلا کے نام زیر غور تھے۔اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن نے خالد اسحاق، چوہدری سلطان محمود، جواد ظفر کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ سردار اکبر علی ڈوگر،اویس خالد،ملک جاوید اقبال وائنس کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ جوڈیشل کمیشن نے احسن رضا کاظمی، حسن نواز مخدوم،ملک وقار حیدر اعوان کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔