ناقص خوراک کے استعمال پر 8شادی ہال بند

،1ہزار 450سے زائد شادی ہالز، مارکیوں کی چیکنگ ، 514کو 1کروڑ 21لاکھ 51ہزار کے جرمانے 
لاہور (کرائم رپورٹر) فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرینڈ آپریشن کیا ،1ہزار 450سے زائد شادی ہالز، مارکیوں کی چیکنگ کے دوران 514کو 1کروڑ 21لاکھ 51ہزار کے جرمانے کئے گئے جبکہ ناقص فوڈ آئٹمز کے استعمال پر 8شادی ہال بند اور 760 کو مزید بہتری کے لئے اصلاحی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ چیکنگ کے دوران 500کلو باسی ناقص خوراک، 300لٹر جعلی ڈرنکس،150کلو ممنوعہ اجزا ، 160کلو چائنہ نمک اور 80 لیٹراستعمال شدہ آئل تلف بھی کی گئیں۔