پابندی ختم ،دکانیں،شاپنگ مال ، ہوٹل مقررہ اوقات کے بغیر کھلے رہ سکتے :ڈی جی ماحولیات
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور اور ملتان میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورینٹس، اور فوڈ آئوٹ لیٹس کے اوقات پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت اوقات کار پر عائد پابندی حالیہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے پیش نظر واپس لے لی گئی ہے۔ دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آئوٹ لیٹس اب مقررہ اوقات کے بغیر معمول کے مطابق کھلے رہ سکتے ہیں، اس حکم کا فوری اطلاق ہوگا اور تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔