مانگا منڈی میں حادثہ ،ماں ڈیڑھ ماہ کی بچی کی لاشیںاور زخمی موٹرسائیکل سوار ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کی ڈیڑھ ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ موٹر سائیکل سوار مرد شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے جاں بحق ماں اور بچی کی لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔