ایس پی بلال احمد کی دیوار گرنے سے زخمی فیملی سے ملاقات

 واقعہ حادثاتی اور بروقت دیوار کی مرمت نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ دو روز قبل دیوار گرنے سے بچوں سمیت 6 افراد کے زخمی ہونے کا معاملہ،ایس پی سٹی بلال احمد نے متاثر فیملی سے ملاقات کی اورزخمیوں کی عیادت کے ساتھ گھر کا وزٹ کیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق بارش اور تیز ہوا کے باعث دیوار چھت پر گری جس سے ایک ہی فیملی کے افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیازخمیوں میں 45 سالہ عمران،40 سالہ مصباح،22 سالہ زنیرا اور بچوں میں زمل،نور فاطمہ اور عنایہ شامل ہیں بادامی باغ پولیس کی جانب سے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے کسی ڈان یا بدمعاش کی جانب سے متاثرہ فیملی اور بچوں کو اینٹیں مارنا اور دیوار گرانا میں کوئی صداقت نہ ہے واقعہ حادثاتی اور بروقت دیوار کی مرمت نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیاشہری ذمہ داری کا ثبوت دیں بارشوں کے دوران اپنی کمزور دیواروں کی تعمیر نو کو یقینی بنائے آپکی غفلت اور لاپرواہی آپ سمیت دوسروں کے مال و جان کو نقصان پہنچا سکتی ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیوار گرنے کو کسی ڈان یا بدمعاشی کلچر سے ملانا حقیقت کے برعکس ہے۔