لاہور (کرائم رپورٹر )ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، شہر میں اوگرا ریٹ پر دستیابی ممکن نہ ہوسکی۔ اوگرا نے اپریل کیلئے ایل پی جی کا 304 روپے 12 پیسے کلو ریٹ مقرر کیا،شہر میں 480 سے 500 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔ایل پی جی کی مانگ بڑھتے ہی مافیا نے مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کیا۔اوگراودیگرادارے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پلانٹس سے 425 روپے کلو ایل پی جی مل رہی ہے،ڈسٹری بیوٹرز اور بڑے پلانٹ مالکان کی بجائے چھوٹے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔