ایل پی جی520 روپے کلو تک فروخت

 مافیا بے لگام،اوگرا و دیگر ادارے قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام،صارفین پریشان،نوٹس کامطالبہ
لاہور(خصوصی رپورٹ )ایل پی جی مافیا بے لگام، اوگرا اور دیگر ادارے قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام، اوگرا کی جانب سے روآ ں ماہ قیمت 21 روپے کلو بڑھانے کے بعد مافیا نے نرخ میں خودساختہ اضافہ کردیا، شہر میں 480 سے 520 روپے کلو میں فروخت جاری،صارفین پریشان،شہر میں ایل پی جی مافیا بدستور سرگرم، اوگرا اور دیگر ادارے بے بس ،ایل پی جی کے اوگرا ریٹ پر عملدرآمد خواب بن گیا۔اوگرا کے ریٹ پر ایل پی جی کہیں بھی دستیاب نہیں،رواں ماہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے 34 پیسے مقررکی گئی تھی ۔قیمتوں میں ہوشربا خودساختہ اضافے پر صارفین کاکہناہے کہ ایل پی جی خریدنا اَب غریب کے بس کی بات نہیں،ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے چند روز چھوٹی دکانوں کیخلاف کارروائی کرکے خاموش ہوجاتے ہیں، مافیا کیخلاف تمام ادارے بے بس دکھائی دیتے ہیں، مافیا نے گیس اتنی مہنگی کردی ہے کہ غریب آدمی بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانے سے بھی قاصر ہے،حکومت فوری نوٹس لیکرسرکاری قیمت پر عملدرآمد کرائے۔