امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے، لیکن امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی امریکی وفد کی پاکستان آمد پر پی ٹی آئی کے ساتھ کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہے، اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سے اتنا ہی باخبر ہوں جتنا میڈیا والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل اپنے اتحادیوں کے ساتھ طے کرے گی۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے بعد 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے، اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ الائنس بنائیں گے۔ آئندہ کا لائحہ عمل مشترکہ طور پر طے کیا جائے گا، اور ٹی او آرز بھی مشترکہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر طے کیے جائیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم ایک جمہوری پارٹی ہیں اور کسی کو بولنے سے منع نہیں کرتے، تاہم یہ واضح کیا کہ اگر کسی کو بات کرنی ہے تو وہ پارٹی کے اندر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن ہم بھائی ہیں اور نفرت نہیں رکھتے۔