پولیس نے4بچے تلاش کرکیورثاکے حوالے کردیئے

کاہنہ (خصوصی رپورٹ)کوٹ لکھپت پولیس نے کمیونٹی پالیسنگ کی مثال قائم کر دی، 4 بچوں کو تلاش کرکے ورثاکے حوالے کر دیا ،واقعات کے مطابق بچہ ثقلین والد کے ساتھ ہسپتال چیک اپ کیلئے آیا تھا رش کے باعث گم گیاجبکہ 3 سالہ مریم، 4 سالہ خدیجہ اور 4 سالہ حمزہ والدین کے ساتھ شاپنگ پر آئے تھے کہ اس دوران والدین کی عدم توجہ کی وجہ سے بچھڑ گئے تھے، پولیس کو والدین کی جانب سے بچوں کے اغواء کے متعلق درخواستیں موصول ہوئی تھیں ،جس پر ایس پی ماڈل ٹا ئون اخلاق اللہ تارڑ کی اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جس کی بنا پولیس نے بچوں کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔