عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں مزید کمی

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، تیل کی قیمت 2 سے 3 فیصد کم ہو گئی ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 64 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 60 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ، عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے، اور یہ ڈیڑھ فیصد کی کمی کے ساتھ 3 ڈالرز 77 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔یہ کمی اس سے قبل 3 اپریل کو خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی کے بعد دیکھنے کو ملی ہے، جس سے عالمی منڈی میں تیل اور گیس کے نرخوں میں مزید گراوٹ آ رہی ہے۔