مشرق وسطیٰ سے مضبوط برآمدات کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 88 ڈالر 45 سینٹس فی بیرل پر آگیا۔ دوسری جانب لندن برینٹ آئل کی قیمت میں 0.70 فیصد کمی ہوئی اور یہ 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آگیا۔لندن برینٹ آئل 99 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جی سیون ممالک کی جانب سے ہنگامی تیل کے ذخائر جاری کرنے کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں رسد سے متعلق خدشات میں کمی آئی ہے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا جارہا ہے۔