نوجوان کوچھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا

مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے کے نواحی علاقے نائیانوالہ فارم میں دو نامعلوم ملزموں نے چھریاں مار کر 20 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ ?مریدکے کے نواحی علاقے نائیانوالہ فارم میں دو نامعلوم ملزمان نے 20 سالہ نوجوان احمد پر چھریوں کے پے در پے وار کیے اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق احمد کو شدید زخمی حالت میں فوراً ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد اس کی تشویشناک حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے عملہ نے اسے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔