4افراد لقمہ اجل بن گئے

شمالی چھائونی صدر گول چکر کے قریب 35 سالہ شخص ، ہربنس پورہ پارک میں 63 سالہ بزرگ مردہ حالت میں ملے 
سبزہ زار میں ٹریفک حادثے پر 35 سالہ حافظ گل فراز چل بسا،،پرانی انارکلی میں نامعلوم شخص مردہ ملا
لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ شمالی چھائونی صدر گول چکر کے قریب 35 سالہ شخص ،پرانی انارکلی میں نامعلوم شخص اور ہربنس پورہ کے علاقے میں پارک میں 63 سالہ بزرگ مردہ حالت میں پائے گئے۔سبزہ زار میں ٹریفک حادثے پر 35 سالہ حافظ گل فراز زندگی ہار گیا۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔