سرکاری اداروں کے نام پر قائم جعلی ویب سائٹس کے ذریعے حساس معلومات چرانے کی کوشش
اسلام آباد(آئی این پی )اہم سرکاری اداروں کے نام پر قائم جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شہریوں کی حساس معلومات چرانے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل سرٹ کی جانب سے قومی اداروں کے نام پر جعلی ڈومینز کا انکشاف ہوا ہے۔ اہم سرکاری اداروں کے نام پر قائم جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شہریوں کی حساس معلومات چرانے کی کوشش کی گئی ہے۔نیشنل سرٹ کے تھریٹ انٹیلیجنس سینٹر نے قومی اداروں کے نام پرفشنگ سرگرمیوں کی نشاندہی کردی، اعلامیے کے مطابق 4 اکتوبر کو نادرا سمیت متعدد اہم اداروں کے نام پر مشتبہ ڈومینز فعال پائے گئے۔ نادرا کے نام سیکیور لوگن ڈومین سمیت مشتبہ ویب سائٹس کی نشاندہی ہوئی