آسان ٹیکس اسکیم کا پیغام اب ہر بازار، ہر گلی تک پہنچے گا:عطاء تارڑ

 ٹیکس نیٹ بڑھے گا، معیشت مضبوط ہو گی، پاکستان آگے بڑھے گا:وزیر اطلاعات کی اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے ریفارم ویژن پر اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی بھی شرکت  ہوئی۔اجلاس میں وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم ریفارم ویژن کا مقصد، کاروبار میں آسانی اور ٹیکس نظام میں شفافیت ہے۔اسی ویژن کے تحت چھوٹے دکانداروں کے لیے آسان اور باعزت فکسڈ ٹیکس سسٹم لایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آسان ٹیکس اسکیم کا پیغام اب ہر بازار، ہر گلی تک پہنچے گا۔ اصلاحات کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ٹیکس نیٹ بڑھے گا، معیشت مضبوط ہو گی، اور پاکستان آگے بڑھے گا۔