ہسپتال کی رہائشی کالونی پر حملہ، فائرنگ ، ملازم زخمی

 ملزموں کے تشدد سیریٹائرڈ نائب قاصد نور احمد کا بازو ٹوٹ گیا، حالت نازک
گگومنڈی (خصوصی رپورٹ) مریم نواز ہسپتال گگومنڈی کی رہائشی کالونی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، فائرنگ سے ریٹائرڈ نائب قاصد نور احمد شدید زخمی ہو گیا۔ ملزمان کے بہیمانہ تشدد سے نور احمد کا بازو ٹوٹ گیا، جبکہ فائر لگنے سے اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تقریباً 11 بجے ہسپتال میں سکیورٹی عملہ موجود نہ تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور موجود ملازم پر تشدد کیا۔ زخمی کو ورثاء￿  نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈی ایچ کیو وہاڑی منتقل کیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ثاقب اسحاق اور ڈیوٹی ڈاکٹر شاہد لطیف سرکاری ہسپتال میں تعینات ہونے کے باوجود اپنا پرائیویٹ کلینک چلا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہسپتال بدانتظامی کا شکار ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔